ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مایاوتی اور سنگھ کاموازنہ درست نہیں:راہل

مایاوتی اور سنگھ کاموازنہ درست نہیں:راہل

Sun, 29 Jan 2017 22:33:07    S.O. News Service

لکھنؤ29جنوری(ایس او نیوز/ئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ وہ بی ایس پی صدر مایاوتی کی عزت کرتے ہیں اور ان کا اورراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کاموازنہ نہیں کیاجانا چاہیے۔راہل نے سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پر کہا کہ کانشی رام جی کی طرح میں مایاوتی جی کی بھی ذاتی طور پر عزت کرتا ہوں۔ریاست میں بی ایس پی نے حکومت چلائی، اس نے کچھ غلطیاں بھی کی، لیکن مایاوتی کے تئیں میرا احترام بنا رہا ہے۔بی جے پی اور بی ایس پی میں بہت بڑا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی غصہ اور نفرت پھیلا کر ایک ہندوستانی کو دوسرے سے لڑاتی ہے۔اس نظریہ سے ملک کو خطرہ ہے۔مایاوتی کے نظریات سے ملک کو خطرہ نہیں ہے۔ملک کو آگے بڑھنا ہے تو ہر مذہب کے لوگوں کو ایک ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،اس ملک کو توڑ کر آگے نہیں لے جایا جا سکتا۔مایاوتی جی اور سنگھ میں موازنہ مت کرئے۔بی جے پی کو شکست دینے کے لیے تمام سیکولر قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کے تحت اس اتحاد میں مایاوتی کو بھی ساتھ لینے کی ضرورت سے متعلق سوال پر وزیر اعلی اکھلیش نے کہا کہ مایاوتی اس اتحاد میں بہت زیادہ جگہ(حصہ)مانگتی، اتنا میں اور راہل نہیں دے پاتے۔
 


Share: